ورلڈ کپ، سکاٹ لینڈ نے اب تک کا سب سے کم سکور کیا

ورلڈ کپ، سکاٹ لینڈ نے اب تک کا سب سے کم سکور کیا

  



ڈونیڈن ( نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم142رنز پر ڈھیر ہوگئی جو اب تک اس ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین اسکور ہے۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف 24.5اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پرپورا کر دیا۔اس سے قبل عالمی ایونٹ میں اب تک کم ترین اسکور پاکستانی ٹیم کا تھا جو اس نے بھارت کے خلاف بنایا تھا۔پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 231رنز بنا پائی تھی جبکہ سری لنکانے نیوزی لینڈ کے خلااف 233رنز بنائے تھے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ورلڈکپ2015کی دوسری ٹیم ہے جس نے ہدف کاتعاقب کیا ہے، اس سے قبل آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلافف 304رنز کے ہداف کا تعاقب کیا تھا جبکہ بقیہ میچوں میں کوئی بھی ٹیم ہدف کے تعاقب میں کامیاب ہو سکی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...