پاکستانی باؤلرز ورلڈ کپ میں تیسرا خطرناک باؤلنگ اٹیک قرار

پاکستانی باؤلرز ورلڈ کپ میں تیسرا خطرناک باؤلنگ اٹیک قرار

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) شائقین کرکٹ نے پاکستانی باؤلرز کو رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تیسرا خطرناک باؤلنگ اٹیک قرار دے دیا۔ جنوبی افریقن باؤلنگ اٹیک میگا ایونٹ کا خطرناک ترین اٹیک ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ پر کئے گئے سروے کے مطابق شائقین کرکٹ سے رواں ورلڈ کپ میں خطرناک ترین باؤلنگ اٹیک کے بارے پوچھا گیا جس میں آخری اطلاعات تک 696,262 شائقین نے حصہ لیا۔ جن میں سے 35 فیصد شائقین نے جنوبی افریقی باؤلنگ اٹیک کو رواں ورلڈ کپ کا سب سے خطرناک اٹیک قرار دیا۔ 22 فیصد کے خیال میں کینگروز اٹیک دوسرا خطرناک اٹیک ہے جبکہ 12 فیصد نے پاکستانی باؤلرز کو عالمی کپ کا تیسرا خطرناک اٹیک قرار دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...