ٹیم کو آگے جانے کیلئے غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا،عامر سہیل

ٹیم کو آگے جانے کیلئے غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا،عامر سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آگے جانے کیلئے غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، ویسٹ انڈیز کے کچھ بیٹسمین خطرناک ہیں، آئرلینڈ کے اسپنرز اچھے ہیں، سوچ سمجھ کر بیٹنگ کرنی ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل نے ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وقت آگیا کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے۔عامر سہیل نے کہا کہ یونس خان کو اوپن کے بجائے چھٹے نمبر پر بھیجا جاتا تو ٹھیک تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم پوری تیاری کے ساتھ آئی تھی، دھونی خود چھٹے نمبر پر آئے، بھارت سے ہارنے پر پوری قوم کو دکھ ہے۔