بھارتی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کا دفاع کرنا بہت مشکل ہوگا، میتھیو ہیڈن

بھارتی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کا دفاع کرنا بہت مشکل ہوگا، میتھیو ہیڈن

  



سڈنی( نیٹ نیوز) سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کی باؤلنگ بہت کمزور ہے اسلئے اس بار اس کیلئے ٹائٹل کا دفاع کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اپنے روایتی حریف پاکستان کو شکست دے دی ہے تاہم بھارتی ٹیم کی باؤلنگ اٹیک بہت کمزور ہے اس لیے اس بار اس کو ٹائٹل کے دفاع میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس نئی گیند سے اٹیک کرنے کیلئے کوئی خاص باؤلر نہیں اور نہ ہی ڈیتھ اوورز کیلئے اس کے پاس کوئی بہتر آپشن ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ دفاعی چیمپئن کیلئے اس بار ٹائٹل جیتنا مشکل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بھارت کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہے لیکن باؤلنگ کمزور ہونے کی وجہ سے ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جا سکتا اسلئے اس بار دفاعی چیمپئن کو مختلف کنڈیشنز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...