وسیم اکرم ورلڈ کپ کیلئے نجی انشورنس کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
سلام آباد (اے پی پی) عظیم فاسٹ باؤلر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم گیارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے نجی انشورنس کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئے۔ نجی بیمہ کمپنی جوبلی لائف نے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے لیجنڈری فاسٹ باؤلر کو رواں عالمی کپ کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر متعارف کرا دیا ہے۔ وسیم اکرم میگا ایونٹ کے دوران سوشل نیٹ ورکنگ، ویب سائٹس پر ویڈیوز، تصاویر، کمنٹس، ماہرانہ رائے اور تجزیوں کے ذریعے جوبلی لائف کے فیس بک اور ٹویٹر پیجز پر شائقین سے تبادلہ خیال کرتے دکھائی دیں گے۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم کو سوئنگ کا سلطان کہا جاتا ہے اور انہوں نے پاکستانی ٹیم کو 1992ء ورلڈ کپ میں عالمی چیمپئن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔