یوراج دھونی کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوئے،یوگراج سنگھ

یوراج دھونی کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوئے،یوگراج سنگھ

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے 2015 ورلڈ کپ اسکواڈ سے اپنے بیٹے کے اخراج کا ذمہ دارکپتان مہندرا سنگھ دھونی کو قرار دیا ہے۔ یوگراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ یوراج نے اس وقت بھی ملک کیلئے کھیلا جب وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھالیکن دھونی نے یوراج کو ذاتی دشمنی کی بناء پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں سے باہر کروایا۔خدا یوراج سے کئی گئی زیادتی پر انصاف کریگا اوردھونی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پرے گا۔ دوسری جانب یوراج سنگھ نے اپنے والد کی طرف داری کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ہر والدین کی طرح ان کے والد بھی جذباتی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے غصے میں دھونی کے بارے یہ کچھ کہا۔انہوں نے کہا کہ میں نے طویل عرصے تک دھونی کی قیادت میں بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کی ہے اور ان کی قیادت میں کھیل کر ہمیشہ انجوائے کیا ہے۔ وہ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ یوراج سنگھ بھارت میں کھیلے گئے 2011 کے ورلڈ کپ میں بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی