پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو آسان حریف تصور کرنا بے وقوفی ہو گی، چیپل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو آسان حریف تصور کرنا بے وقوفی ہو گی، چیپل

  



سڈنی (نیٹ نیوز) سابق آسٹریلوی قائد گریگ چیپل نے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو آسان حریف تصور کرنا بے وقوفی ہوگی۔ میگا ایونٹ کے مشترکہ میزبان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت جنوبی افریقہ کو عالمی ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بیشک اپنے اپنے پول کے پہلے پہلے میچز ہار چکی ہیں اس کے باوجود ان ٹیموں میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں اسلئے انہیں میگا ایونٹ کے دوران آسان حریف تصور کرنا ٹیموں کیلئے مہنگا ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے عالمی ٹائٹل کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

تاہم چیمپئن بننے کیلئے ان ٹیموں کو سرتوڑ کوشش کرنا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...