کھلاڑیوں میں فائٹنگ سپرٹ دیکھ کر خوشی ہوئی،سکاٹش قائد

کھلاڑیوں میں فائٹنگ سپرٹ دیکھ کر خوشی ہوئی،سکاٹش قائد

  



ڈونیڈن( نیٹ نیوز) سکاٹ لینڈ ٹیم کے کپتان پیٹرمومسین نے گیارہویں ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی میچ میں شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگلا میچ جیت کر جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ سکاٹش ٹیم کو میزبان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ابتدائی میچ میں 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اپنے ایک بیان سکاٹش قائد نے کہا کہ بدقسمتی سے ابتدا میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی لیکن رچی اور مچن نے مشکل وقت میں جس طرح سے دلیرانہ بیٹنگ کی وہ قابل ستائش ہے، کم رنز کے ہدف کے دفاع کیلئے باؤلرز نے جس طرح سے حریف بلے بازوں سے فائٹ کی وہ پلس پوائنٹ ہے اور اس سے کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا کہ ہماری ٹیم آخر دم تک مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نہوں نے کہا ورلڈ کپ میں ناتجربہ ٹیم ہونے پر کوئی شرم نہیں اور اب کھلاڑی انگلینڈ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، کوشش ہو گی کہ میچ جیت کر میگا ایونٹ میں جاندار واپسی کریں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...