فلم انڈسٹری میں بقا بہت مشکل ہے، جیکولین فرنینڈس

فلم انڈسٹری میں بقا بہت مشکل ہے، جیکولین فرنینڈس
فلم انڈسٹری میں بقا بہت مشکل ہے، جیکولین فرنینڈس

  



 ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بقا بہت مشکل ہے ۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلم انڈسٹری میں بقا بہت مشکل ہے،اعتماد اور ثابت قدمی دو اہم عناصر ہیں جو فلم انڈسٹری میں بقا میں مدد دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آنا میرا اپنا انتخاب تھا اور میں اپنے کام میں نکھار پیدا کرنے کیلئے سخت محنت کررہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ میرا کیریئر میرے لئے اہم ہے اور اس پر مکمل توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم رائے ہے۔

مزید : کلچر


loading...