فلم’’کٹ بینک‘‘3اپریل کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم’’کٹ بینک‘‘3اپریل کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی

  



 نیویارک(این این آئی)بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار لیام ہیمسورتھ اور بلی باب تھارنٹن کی نئی ہالی ووڈکرائم تھرلر فلم’’کٹ بینک‘‘3اپریل کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ہدایتکار میٹ شاکمین کی اس سسپنس تھرلر فلم میں لیام ہیمسورتھ اور بلی باب تھارنٹن کے علاوہ جان میلکووچ،ٹیریسا پامر،مائیکل اسٹالبرگ،بروس ڈرن اور اولیور پلیٹ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔مائیکی بیرولڈاور ڈین کوہن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ڈیون میک لارین (لیام ہیمسورتھ) نامی ایک نوجوان آٹو میکینک اور سابق ہائی اسکول فٹ بال اسٹار کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے چھوٹے سے قصبے سے راہِ فرار اختیار کرنے کا خواہشمند ہیں تاہم اْسکی آنکھوں کے سامنے ہونے والا ایک قتل اْسکی اور پوری فیملی کی زندگی کو اْلٹ پلٹ کر رکھ دیتا ہے۔سسپنس اور تھرل سے بھرپور یہ فلم کٹ بینک اے 24کے تحت20مارچ کو آئس لینڈ جبکہ3اپریل کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...