فلم ’’رائے‘‘ نے 2 دن میں 21.56 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا

فلم ’’رائے‘‘ نے 2 دن میں 21.56 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا

  



 ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’رائے‘‘ نے 2 دن میں 21.56 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وکرم جیت سنگھ کی مذکورہ فلم بھارت کے 2500 سینما گھروں میں ریلیز ہوئی جس نے ریلیز کے پہلے دن 10.40 جبکہ دوسرے دن 11.16 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم میں رنبیر کپور اور جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مزید : کلچر