گلاسکو،فلم ’’ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ کے شو کے دوران ایک شخص پر حملے کے الزام میں 3 خواتین گرفتار

گلاسکو،فلم ’’ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ کے شو کے دوران ایک شخص پر حملے کے الزام میں ...

  



 گلاسکو (اے پی پی) سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو کے ایک سینما میں فلم ’’ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ کے دوران ایک شخص پر حملے کے الزام میں 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکاٹ لینڈ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ انہیں ایشٹن لین میں واقع گراوینر سینما نے اس واقعے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ تینوں خواتین کو فی الحال ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس واقعے کے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : کلچر