میرا ورلڈ کپ 2015ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے کالے بکروں کا صدقہ دیں گی ‘ ذرائع

میرا ورلڈ کپ 2015ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے کالے بکروں کا صدقہ دیں گی ...

  



لاہور ( این این آئی) اداکارہ میرا نے ورلڈ کپ 2015ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لئے بکروں کا صدقہ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ میرا نے بکروں کی خریداری کے لئے بکر منڈی کے معروف بیوپاریوں سے رابطہ کرنے کے لئے اپنی سیکرٹری کی ڈیوٹی لگا دی ہے تاکہ قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے کالے بکروں کا صدقہ کرنے کا فریضہ سرانجام دیا جا سکے ۔ دوسری جانب ورلڈ کپ 2015ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لئے شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے مختلف تقریبات کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے لئے فنکاروں کے درمیان باہمی مشاورت جاری ہے ۔ کرکٹ کے اس میگا ایونٹ کو بھرپور انجوائے کرنے کے لئے فنکاروں نے خوبصورت اور دیدہ زیب خصوصی لباس بھی تیار کروائے ہیں ۔

مزید : کلچر