نیوزی لینڈ نے مشکلات کے باوجود سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے مشکلات کے باوجود سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا
نیوزی لینڈ نے مشکلات کے باوجود سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

  



نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا ہے اس طرح اس نے اپنے پول میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے سکاٹ لینڈ کے خلاف اس میچ میں اس کو کامیابی آسانی سے تو نہیں ملی لیکن پھر بھی اس نے میچ جیت کراپنی پوزیشن ایونٹ میں مزید مستحکم کرلی ہے کیوی ٹیم کو اس میچ میں کامیابی کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ سکاٹ لینڈ کو بہت بڑے مارجن سے شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے میزبان کیوی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا خاص طور رپر اس نے باؤلنگ میں جو کھیل پیش کیا وہ قابل تعریف ہے بیٹنگ میں تو وہ متاثر کن کھیل پیش نہیں کرسکی لیکن باؤلنگ میں اس نے کیوی بیٹسمینوں کو مختصر ہدف حاصل کرنے کے لئے بھی مشکل میں ڈال دیااس میچ میں کامیابی سے کیوی ٹیم کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور سب سے بڑھ کر کہ اس کے کوارٹر فائنل میں رسائی کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں وہ ایک اور میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جانے والی پہلی ٹیم بن جائے گی اس ورلڈ کپ میں کیوی ٹیم کو جیت کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے اور جس طرح اس نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ا ور کھلاڑیوں میں جو جوش و خروش نظر آرہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ وہ ایونٹ اپنے نام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی بھی کارکردگی اس میچ میں دیکھنے کے بعد یہ کہاجاسکتا ہے کہ وہ بھی بڑا اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے خا ص طور پر ٹیم میں شامل باؤلرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے کیوی ٹیم کا ابھی ایک مضبوط ٹیم اور ایک کمزور ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود وہ دونوں میچوں میں کامیابی اپنے نام کرچکا ہے کیوی ٹیم کے کپتان میکولم نے بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔

مزید : کالم


loading...