ڈرامہ سیریل’’اوس‘‘ کا ٹائٹل سانگ مقبول

ڈرامہ سیریل’’اوس‘‘ کا ٹائٹل سانگ مقبول

  



  لاہور(فلم رپورٹر) بھارتی گلوکار کی آواز میں پاکستانی ڈرامہ سیریل کے لئے گایا گیا ٹائٹل سانگ مقبول ہو گیا۔ بہت سے مقبول گیت گانے والے گلوکار سکھویندر سنگھ نے پہلی بار پاکستان میں ڈائریکٹر شاہد ظہور کی سیریل’’اوس‘‘ کا ٹائٹل گایا ہے جس کی شاعری سید وصی شاہ نے لکھی اور میوزک نوید واجد علی ناشاد نے تیار کیا ہے،یہ سیریل ان دنوں پی ٹی وی سے آن ائر ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے اوراس کا ٹائٹل سانگ بھی مقبول ہوگیا ہے۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر رفیق چوہدری،ایگزیکٹو پروڈیوسر احسن ظہور ہیں جبکہ کاسٹ میں ثانیہ سعید،بابر علی،فیصل قریشی،زی کیو،عبدالصمد،علشبہ،شیرازسکندر،رابعہ تبسم ، محسن گیلانی اور شمعون عباسی شامل ہیں۔اس بارے میں ڈائریکٹر شاہد ظہور نے بتایا کہ سکھویندر سنگھ نے برصغیر میں پہلی بار ہماری سیریل کا ٹائٹل گایا ہے جسے شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...