فلم’’جان ہتھیلی پر‘‘ کے گانے ایورنیو سٹوڈیومیں چلائے گئے

فلم’’جان ہتھیلی پر‘‘ کے گانے ایورنیو سٹوڈیومیں چلائے گئے

  



 لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر اسلم گڑا اور ڈائریکٹر حسن عسکری کی فلم’’جان ہتھیلی پر‘‘ کے گانے ایورنیو سٹوڈیومیں چلائے گئے اس موقع پر اسلم گڑا، اچھی خان، سفیر اور شاہد رانا سمیت بہت سے لوگ موجود تھے جنہوں نے فلم کے میوزک کی تعریف کی۔اسلم گڑا نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ فلم کی کاسٹ میں ثوبیہ خان، آفرین،اچھی خان ،شفقت چیمہ،ابو ہریرہ،ملک اسلم،راشد محمود اور آصف خان شامل ہیں فلم کی پچانوے فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے ،صرف وائنڈ اپ باقی ہے جس کی شوٹنگ جلد ہوگی۔

مزید : کلچر