الحمراہال میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ، تین روز بعد دوبارہ کھول دیا جائیگا

الحمراہال میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ، تین روز بعد دوبارہ کھول دیا جائیگا

  



 لاہور ( این این آئی )الحمرا ہال کو دو ماہ تک تزئین و آرائش کے بعد تین روز بعد دوبارہ کھول دیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال lاور llکو تزئین و آرائش کے کام کے باعث 2ماہ قبل بند کیا گیا تھا ۔اب الحمرا ہالوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد ہالوں میں چین سے منگوائی گئی کرسیاں ، کارپٹ ، جدید لائٹ اور ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے اور آئندہ 3روز میں ہالوں کو دوبارہ کھول دیا جائیگا جبکہ مارچ میں دوبارہ اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا ۔

مزید : کلچر


loading...