ٹائیگر شیروف باغی بن گئے

ٹائیگر شیروف باغی بن گئے
ٹائیگر شیروف باغی بن گئے

  



 ممبئی (این این آئی)ہیرو پنتی سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ٹائیگر شروف اب نئی فلم میں مار دھاڑ کرتے باغی بننے جارہے ہیں ۔مار دھاڑ اور پیار کا تڑکا ایسا لگا کہ ہیرو پنتی کے ہیرو دنیا بھر میں مشہور ہوگئے۔ پہلی ہی فلم نے کامیابیاں سمیٹیں۔انہیں اور بھی آفرزہونے لگیں مگر ٹائیگر شیروف نے ہاں نہیں کی۔ لیکن اب میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر نے دوسری فلم سائن کرلی ہے۔صابر خان کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کا نام ہے’’ باغی‘‘ جس میں ٹائیگر کا کردار ایک بار پھر سے ایکشن ہیرو کا ہوگا۔ جبکہ کہا جارہا ہے کہ ان کی ہیروئن کوئی نئی حسینہ ہونگی جو بالی ووڈ میں باغی سے ہی قدم رکھیں گی۔

مزید : کلچر


loading...