شالیمار تھیٹر کا ڈرامہ ’’ جے یار نہ ملے ‘‘ کاروباری لحاظ سے سب پر بازی لے گیا

شالیمار تھیٹر کا ڈرامہ ’’ جے یار نہ ملے ‘‘ کاروباری لحاظ سے سب پر بازی لے ...
شالیمار تھیٹر کا ڈرامہ ’’ جے یار نہ ملے ‘‘ کاروباری لحاظ سے سب پر بازی لے گیا

  



 لاہور ( این این آئی) لاہور میں شالیمار تھیٹر کا اسٹیج ڈرامہ ’’ جے یار نہ ملے ‘‘ منفرد کامیڈی اور بے مثال رقص کے باعث کاروباری لحاظ سے تمام تھیٹروں سے بازی لے گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کو تھیٹروں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ تمام کے تمام کمرشل تھیٹروں میں بڑی کاسٹ کے ساتھ مایہ ناز اداکارائیں اور بڑے کامیڈین پرفارم کرر ہے ہیں ۔ ان تمام ڈرامہ ہالوں میں کاروباری لحاظ سے شالیمار تھیٹر کے ڈرامہ ’’ جے یار نہ ملے ‘‘ نے سب سے زیادہ ریکارڈ بزنس کیا ہے ۔ مذکورہ ڈرامے کی کاسٹ منجھے ہوئے فنکاروں پر مشتمل ہے جن میں زارا اکبر ، پائل چوہدری ، نیلو خان ، لکی ڈیئر ، چاند برال ، ندیم برال ، زری لال ، بابرہ لال سمیت دیگر شامل ہیں ۔ اداکارہ زارا اکبردشالیمار تھیٹر میں 4ماہ کے بعد پرفارم کر رہی ہیں ۔زارا اکبر کی شالیمار تھیٹر میں چار ماہ بعد آمد پر ڈرامہ شائقین کی بڑی تعداد ان کی پرفارمنس کو دیکھنے کے لئے امڈ آئی ہے اور اداکارہ زارا اکبر اور پائل چوہدری نے منفرد آئٹم پیش کر کے ڈرامہ شائقین کے دل جیت لیے ۔ دونوں اداکاراؤں کے بہترین رقص پر ڈرامہ شائقین کی جانب سے بھرپور داد دی گئی ۔ ڈرامے کی ہدایتکار سحر عباس اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...