گورڈن براون کا نواز شریف سے رابطہ،پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان سکولوں کےتحفظ کا معاہدہ طے پا گیا

گورڈن براون کا نواز شریف سے رابطہ،پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان سکولوں ...
گورڈن براون کا نواز شریف سے رابطہ،پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان سکولوں کےتحفظ کا معاہدہ طے پا گیا

  



نیویارک/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک))پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان سکولوں کے تحفظ کا معاہدہ طے پا گیا جس میں سکولوں کی سکیورٹی کے لئے منصوبہ پیش کیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت سکولوں کے گرد چاردیواری کی تعمیر، دھاتوں کی شناخت کرنے والے آلات و ایمرجنسی مواصلاتی نظام کی تنصیب اور مسلح گارڈز کی تعیناتی پر اتفاق کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ کے سفیر اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براو¿ن نے رابطہ کیا ہے اور پاکستانی سکولوں کے تحفظ کے بارے میں سکیورٹی منصوبہ پیش کیا ہے۔گوررڈن بران نے پشاور سکول میں ہونے والے قتل عام کے پیش نظر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے بات چیت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سفیر کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں میں پیشاور صوبے میں سکولوں پر ایک ہزار سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے ایلچی گورڈن بران نے پاکستانی سکولوں کی حفاظت کے لیے جو منصوبہ پیش کیا ہے ان میں سکولوں کے گرد احاطے، دھاتوں کی شناخت کرنے والے آلات، مسلح گارڈز اور ایمرجنسی موصلاتی نظام وغیرہ شامل ہیں۔گورڈن براو¿ن نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے حملے کے مقابلے کے لیے سکولوں کو کھڑا کرنے کی راہ میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ان تجاویز کے بعد گورڈن بران اور نواز شریف کے درمیان پاکستان میں سکولوں کے تحفظ کا معاہدہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے لیے عالمی سطح پر تعلیم کے سفیر مسٹر براو¿ن نے بین الاقوامی برادری پر سکیورٹی میں بہتری لانے کے لیے تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔گورڈن بران تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے ایک مخیر ادارے ورلڈ ایٹ سکول کے تحفظاتی منصوبے کی تشہیر کر رہے ہیں۔یہ منصوبہ پاکستان اور جنگ زدہ علاقوں کے سکولوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

قلعہ گجر سنگھ میں پولیس کا سرچ آپریشن، ایک غیر ملکی گرفتار

اس میں مقامی برادریوں اور مذہبی رہنماں کے ساتھ مل کر سکولوں کے گرد پیس زون قائم کرنے کی بات کی گئی ہے۔سکیورٹی کے بہت سے اقدامات میں احاطے کی دیوار، سکیورٹی چیک پوائنٹس اور ریزر باڑھ وغیرہ شامل ہیں۔اس میں اہم مقامات پر جہاں سے اردگر نظر رکھی جا سکے مسلح گارڈز اور سکیورٹی سٹاف کی سخت جانچ کی بات کی گئی ہے۔اس میں سکول کے نقل و حمل کے نظام پر سخت نگرانی اور بسوں میں روزانہ دھماکہ خیز مواد کی جانچ کی بھی بات کی گئی ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی سکول پر حملے کی صورت میں دوسرے سکولوں تک انتباہ جاری کرنے اور فوری امداد طلب کرنے کا نظام شامل ہونا چاہیے۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں موجود چھوٹے سکولوں کو ایک جگہ لایا جائے یا ایسے علاقے میں منتقل کیا جائے جہاں زیادہ حفاظتی انتظامات ہیں۔براو¿ن کے منصوبے میں سکولوں کے گرد احاطے، دھاتوں کی شناخت کرنے والے آلات، مسلح گارڈز اور ایمرجنسی موصلاتی نضام وغیرہ شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے لیے عالمی سطح پر تعلیم کے سفیر مسٹر بران نے بین الاقوامی برادری پر سکیورٹی میں بہتری لانے کے لیے تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان اقدامات سے والدین اور طلبہ کی از سر یقین دہانی ہوگی کہ انتہائی پسندی کے خطروں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سکولوں میں بچوں کی سکیورٹی کے نظام میں بہتری لانے اور مسٹر براو¿ن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے ذاتی عہد کا اعادہ کیا ہے۔خیال رہے کہ دسمبر میں پشاور میں فوجی سکول پر ہونے والے طالبان کے حملے میں 140 سے زیاد طلبہ مارے گئے تھے اور گذشتہ پانچ برسوں میں اسی صوبے میں سکولوں پر ایک ہزار سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں۔

مزید : قومی


loading...