شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ، 5 اہم ملزمان گرفتار

شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ، 5 اہم ملزمان گرفتار
شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ، 5 اہم ملزمان گرفتار

  



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے 5 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپے مارے جس کے نتیجے میں 5 اہم ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان رینجرز نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کہ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، گینگ وار اور دہشت گردی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان سے جہادی لٹریچر ، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید : کراچی