بھکاری بچوں کے خلافکریک ڈاؤن،13کو تحویل میں لے لیا

بھکاری بچوں کے خلافکریک ڈاؤن،13کو تحویل میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل ر پورٹر)چیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کی خصوصی ہدایت پرچائلڈپروٹیکشن بیورو کی جانب سے بھکاری بچوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور سٹی ٹریفک پولیس کے تعاون سے لبرٹی مارکیٹ میں عوام آگاہی مہم اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ لبرٹی مارکیٹ کے علاوہ مین بلیوارڈ، مین مارکیٹ،اکبر چوک، شوکت خانم چوک،کھوکھر چوک اور جوہر ٹاؤن دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے دوران13بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ ان بچوں کو حفاظتی تحویل میں لینے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہور میں مناسب عدالتی کاروائی کیلئے پیش کیا جائے گا جہاں سے انھیں کورٹ کے حکم کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن منتقل کردیا جائے گابچوں کاطبی معائنہ بھی کروایاجائے گا۔ ان بچوں کومناسب کاروائی کے بعد ان کے والدین کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ گمشدہ اور گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم بہت جلد ان کے لواحقین کے حوالے کر دے گی۔
اس موقع پر میڈیا سے با ت کرتے ہوئے چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے سٹی ڈسرکٹ گورنمنٹ اور سٹی ٹریفک پولیس کے ہمراہ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے اور بیورو کی ریسکیو ٹیمیں شہر بھر سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیں گی۔