یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

  



 لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی اورپولیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں15 لاکھ 70 ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں4126 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز پولیو ٹیموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ تیسرے دن بھی پو لیو مہم نہایت جانفشانی سے جا ری رہے گی اور پو لیو کی ٹیمیں اپنے مقرر کر دہ ٹارگٹ کو پورا کریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...