ٹاؤن شپ میں صحت مند بچوں کا گرینڈ شو،انعامات کی تقسیم

ٹاؤن شپ میں صحت مند بچوں کا گرینڈ شو،انعامات کی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( وقائع نگار)ٹاؤن شپ بلاک نمبر16 میں فلاحی مر کز بہبودی آبادی سینٹر میں ایک( گرینڈ ہیلتھی بے بی شو)صحت مند بچوں کا مقابلہ fwc مسز بلقیس سکندر کی زیر نگرانی ہواجسکے مہمان خصوصی ڈسٹر کٹ آفیسربہبودی آبادی آفتاب احمد اعوان ،ٹاؤن شپ کے سما جی رہنما محمد سرفراز خان اور شازیہ ندیم تھے صحت مند بچوں کے اس انعامی مقا بلوں میں 2 سال سے 5 سا ل کے بچوں نے اپنی ماؤں کے ساتھ بھر پور شرکت کی اول ، دوئم ، اور سوئم آنے والے بچوں میں ،امیر حمزہ ، ماہین جواد ، اور ماریہ بلال کو مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیئے ۔اور کمزور بچوں کو طاقتور سیرپ دئیے گئے۔