ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کی ہدایت پر پلوں،انڈر پاسز اور فٹ پاتھوں کی دھلائی

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کی ہدایت پر پلوں،انڈر پاسز اور فٹ پاتھوں کی دھلائی

  



 لاہور( جنرل رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) خالد مجید کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی انتظامات کو بہتر کرنے کے لیے پلوں ، انڈرپاسوں ، پیدل گزر گاہوں اور بڑی تعداد میں نصب کوڑے دانوں کی دھلائی سمیت متعدد صفائی آپریشنز کئے گئے رات کے وقت شہر کی اہم شاہراؤں ملتان روڈ ، رنگ روڈ، جیل روڈ، سرکلر روڈ، فیروز پور روڈ، مال روڈ ، کینال روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لیے قائم60 سے زائد پلوں کی صفائی و دھلائی کی گئی۔ علاوہ ازیں ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی کی ہدایت پر شہر میں نصب تمام کوڑے دانوں ،کنٹینروں اور ڈرموں کی دھلائی بھی کی گئی۔ آپریشنز کی نگرانی سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک، سینئر منیجر پلاننگ آصف اقبال ، منیجر آپریشنز سعید خان، محمد آصف، ایاز مظہر اور آمنہ آصف خان نے کی۔ ترجمان ایل ڈبلیوایم سی اور سربراہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا ہے کہ صفائی کا یہ عمل صاف ستھرے ماحول کے قیام کے لیے کیا جارہا ہے ، شہری صفائی کو برقرار رکھنے میں ذمہ داری کا مظاہر ہ کریں اور ہر قسم کا کوڑاکرکٹ پھیلانے کی بجائے کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ مزید براں شہری صفائی سے متعلق شکایت یا تجویز کے لیے صفائی کی ہیلپ لائن 1139 پر اطلاع دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...