ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن کا مصطفی ٹاؤن میں مویشیوں کے انخلاء کیلئے آپریشن

ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن کا مصطفی ٹاؤن میں مویشیوں کے انخلاء کیلئے آپریشن

  



 لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن انتظامیہ نے قیوم بلاک مصطفےٰ ٹاؤن میں مویشیوں کے انخلاء کے لیے آپریشن کیا۔ ٹاؤن انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے قیوم بلاک مصطفےٰ ٹاؤن سے10بھینسیں پکڑکر اپنے قبضہ میں لے لیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو ممنوعہ یونین کونسلز میں گائے،بھینسیں رکھنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی اور تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ اپنے اپنے علاقے میں موجود ممنوعہ یونین کونسلز سے جانوروں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1