پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سائنٹفک سمپوزیم

پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سائنٹفک سمپوزیم

  



 لاہور( جنرل رپورٹر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام دو روزہ سائینٹیفک سمپوزیم آج جنرل ہسپتال میں پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ کی زیر صدارت شروع ہو رہا ہے ۔ سمپوزیم کا موضوع ’’پیشہ طب سے وابستہ افراد کے رویوں میں تبدیلی‘‘ ہے ۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ پی جی ایم آئی کی یہ روایت ہے کہ وہ صحت کے شعبے میں جدید ترقی سے اپنے مقامی ڈاکٹر کو آگاہ رکھتا ہے بلکہ ان کے نالج اور کپیسٹی بلڈنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو روزہ سمپوزیم کے دوران سینئر پروفیشنل اور طبی ماہرین لیکچر دیں گے۔ جو نوجوان ڈاکٹروں کی تربیت اور ذہن سازی کا اہم ذریعہ ثابت ہوں گے۔ یہ سمپوزیم نوجوان ڈاکٹرز کے نالج کو اپ ڈیٹ کرے گا اور طب کے میدان میں تحقیق اور جدید زمانے کی بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں نئی راہیں متعین کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...