پرائس مجسٹریٹوں کے 699مقامات پر چھاپے گرانفروشی پر 86دکانداروں کے چالان

پرائس مجسٹریٹوں کے 699مقامات پر چھاپے گرانفروشی پر 86دکانداروں کے چالان

  



 لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 699مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر86 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 96,700 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 15افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر17افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے02افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...