حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو گئی ہے،وقاص افتخار بٹ

حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو گئی ہے،وقاص افتخار بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی) انصاف سٹو ڈنٹس فیڈریشن پنجا ب کے صدر وقا ص افتخا ر بٹ ، جنر ل سیکر ٹر ی عمیر شوکت ، سیکر ٹر ی اطلا عات ملک حما د اعوان نے لاہور میں پولیس لائنز کے سامنے خودکش حملہ میں ہونیوالی ہلاکتو ں پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ پنجا ب حکومت ، پولیس اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص حکمت عملی سامنے آگئی ہے ۔ گزشتہ روز لاہور میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت کر تے ہوئے انصاف سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے عہد یدارن نے کہا کہ عوام کی جا ن و مال کا تحفظ کرنیوالے مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور نو بت یہاں تک آگئی ہے کہ اب تعلیمی اداروں اور مساجد سمیت کو ئی بھی جگہ محفو ظ نہیں۔ ہے حکمرانو ں نے اپنے تحفظ کے لئے تو سینکڑ وں اہلکارو ں کو تعینا ت کیا ہو اہے جبکہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھو ڑا ہو اہے ، دھاندلی کی پیداوار حکمرانو ں نے انتخا بات میں جتنے وعدے اور دعوے کیے تھے وہ کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پنجا ب میں سرکاری سکولو ں کی حالت دیکھ کر رونا آتا ہے ۔