عاشقان رسولﷺکا برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج خوش آئند ہے،غلام عباس

عاشقان رسولﷺکا برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج خوش آئند ...

  



 لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے عاشقان رسول کے احتجاج پر چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی نے مظاہرین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی صدا بلند کرنے والے عاشقان رسول کو اسلامی تحریک طلبہ پاکستان سلام عقیدت پیش کرتی ہے چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اور دینی جماعتیں گستاخ ممالک کے سربراہان اور گستاخ ممالک کے حمایتیوں کے ایوانوں ،سرکاری رہائش گاہوں کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری وساری رہنا چاہیے اس کے لئے مسلم تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے حکمران تحفظ ناموس رسالتﷺ میں کرداراداکرنے میں ناکام ہوگئے اب یہ ذمہ داری مسلم تنظیموں پر ہے کہ وہ آقائے کریم ﷺ کی ناموس کے تحفظ کے لئے ہر طرح کے عملی اقدام کریں احتجاج کا سلسلہ گستاخوں کو کیفرکردار پہنچنے تک جاری وساری رہنا چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...