تحریک انصافپسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہی ہے،چودھر ی سرور

تحریک انصافپسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہی ہے،چودھر ی سرور

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر چوہدری اشفاق نے مقامی ہوٹل میں سابقہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری ،جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ،ریاض فتیانہ ،خالد احمد کھرل،خاور خان گادی ،حیدر خان کھرل،خالد نواز باجوہ اور حاجی سرور کے اعزاز میں عشائیہ دیا ،عشائیہ کے موقع پر صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری اور جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے چوہدری محمد سرور سے پارٹی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا،عشائیہ سے چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہی ہے آنے والا دور صرف تحریک انصاف کا ہوگا آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔آٹھ سالوں سے پنجاب کی عوا م مقامی حکومتوں سے محروم ہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔جو کہ عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...