بم دھماکہ قابل مزمت دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے

بم دھماکہ قابل مزمت دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے

  



  لاہور(نمائندہ خصوصی ،وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں پولیس لائنز کے قریب خودکش حملہ قابل مذمت ہے ،ذمہ داران کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی،سماجی اور دینی اور تجارتی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے ردعمل میں کیا پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنوی بھٹو اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطاء الرحمن نے کہا کہ معصوم لوگوں کو مارنے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں،دہشتگردی کے خلافپوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے،پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، عوام دہشت گردوں کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میا ں محمد ایوب نے کہا کہ انشااللہ تعالی پاکستان فوج کی طاقت سے جلد سے جلد امن کا ملک بنے گا،جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود احمد،سیکرٹری جنرل محمد عمیرخان، جماعت اسلامی لاہور کے نائب امراء ذکراللہ مجاہد،خلیق احمد بٹ، میاں محمد رفیع ،مشتاق مانگھٹ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد میرنے کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کا کو ہذہب نہیں جو بے گناہ لوگوں کی جان لیتے ہیں کوئی بھی مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا،آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے پاکستانی قوم اور فوج کے حوصلے بلند ہیں، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجا زاحمد چوہدری ،جنر ل سیکرٹری ڈاکٹریاسمین راشد،سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیر سیال نے لاہور میں قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز کے باہر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فول پروف سیکورٹی کرنے والے نام نہاد دعوے داروں کے لاہور کے دھماکے نے ان کی بیڈ گورنس کی قلعی کھول کر رکھ دی ،پنجاب کی حکومت اور انتظامیہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے وقت آگیا ہے کہ حکومت ہیلے بہانے کرنے کے بجائے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کرے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر نعیم طاہر،پنجاب کے صدر غلام اکبر سیال،جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی مرزا،امجد الطاف ،ہما نواب،صائمہ نور،صوفیہ مرسلین،ناہید عدیل ملک و دیگر نے کہا کہ اگر حکومت نے اب بھی دہشتگردی کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل اختیار نہ کیا تو خدانحوانستہ کوئی بڑا سانحہ بھی رونما ہو سکتا ہے حالیہ واقعہ حکومت کی سیکیورٹی نااہلی کا شاخسانہ ہے،مسلم لیگ(ن) تاجر ونگ لاہور کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ دہشتگردی فورسز پر حملہ کر کے ملک کو کمزور کرناچاہتے ہیں ہم آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...