انجمن ہلال احمر حکومت اور علماء کے ساتھ ملکر پولیو کے خلافمہم کا حصہ بنے گی

انجمن ہلال احمر حکومت اور علماء کے ساتھ ملکر پولیو کے خلافمہم کا حصہ بنے گی

  



 لاہور(پ ر)انجمن ہلال احمر پاکستان حکومتِ علمائے کرام کے ساتھ مل کر پنجاب میں پولیو کے خلاف مہم کا حصہ بنے گی اس سلسلے میں انجمن ہلال احمر کا عملہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ مل کر گھر گھر جا کر پولیو ویکسین اور دیگر احتیاطی تدابیر کے لئے کام کرے گا۔ اس سلسلے میں چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی نے انجمن ہلال احمر پاکستان کے وفد کے ہمراہ چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر سعید الٰہی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو انجمن کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انجمن ہلال احمر ،پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں اعزازی کونسلراور نئے دفاتر کھول رہی ہے ۔لاہور میں20فرسٹ ایڈ پوسٹس قائم کی جائیں گی جو انجمن ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر چلائے گی ۔ اس کے علاوہ ہلال احمر کی جانب سے ٹریفک پولیس اورپنجاب پولیس کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی جائے گی۔ ملاقات میں ڈاکٹر سعید الٰہی کے ہمراہ ، فرید احمد وائس چےئر مین پنجاب، ڈاکٹر محبوب سردار، خالد بن مجیدپرنسپل انفارمیشن آفیسر ، مجیب الرحمن شامی، داور عدنان ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ اینڈ وولنٹےئراورقمر زمان چےئرمین اپنا بینک انجمن ہلال احمر پاکستان کے وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب نے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور آئی جی پنجاب کو عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...