تحریک انصافلاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے ہسپتالوں کے دورے کئے

تحریک انصافلاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے ہسپتالوں کے دورے کئے

  



 لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے وفد نے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں میو ہسپتا ل کا دورہ کیا اور پولیس لائنز بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں عمران خان کی طرف سے ہمدردی اور ان کی جلد صحت یابی کا پیغام پہنچایا۔ ایم پی اے میاں اسلم اقبال،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما میاں حامد معراج،شعیب صدیقی، جمشید اقبال چیمہ، میاں محمد افتخار، میاں جاوید علی، میاں یامین ٹیپو، مہر واجد عظیم،ڈاکٹر زرقا، ثانیہ کامران،سارہ احمد ،سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون اورشیخ عامر بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے فردا فردا زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف ہر قسم کی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتی ہے ہمیں ہماری کوتاہیوں اور حکومتی پالیسیوں نے یہاں تک پہنچایا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...