مانگا منڈی میں سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کے خلافاحتجاج جاری

مانگا منڈی میں سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کے خلافاحتجاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مانگا منڈی( نمائندہ خصوصی ) ما نگا منڈی میں سڑک بنانے سیوریج کی نکاسی کیلئے بنا ئے جا نے والے کھالوں میں ناقص غیر معیاری میٹر یل ا ستعمال کرنے پر ٹھیکیدار کے خلاف چوہدری شہزاد احمد کی قیا د ت میں چوتھے روزبھی احتجاج ،چوہدری شہزاد احمد اور ٹھیکید ارحاجی محمد اسماعیل کی آپس میں عوام کی موجودگی میں زبردست لڑائی ، موقع پر ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کے بھائی ملک محمد شفیع کھوکھر بھی موجودتھے دوسرے روز بھی شہزاد احمد کی شکایت پر ایس ڈی او سٹی گورنمنٹ لاہور محمد ریاض مانگا منڈی پہنچ گئے مگر وہ ٹال مٹول کرکے نمائندہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘کے سوالوں کا کوئی جواب نہ دے پائے صرف اتنا کہا کہ ٹھیکیدار حاجی محمد اسماعیل آئندہ کام ٹھیک کریں گے چوتھے روز چوہدری شہزاد کی دوبارہ شکایت پر آر ای نیس پاک کے برگیڈیئر(ر)چوہدری سعید احمد مانگا منڈی پہنچ گئے اور اس کی شکایت پر تقریباً4جگہ سے نالہ کی کھودائی کی گئی اس شکایت پر آنے والے برگیڈیئر(ر)چوہدری سعید احمدسے نمائندہ روزنامہ’’پاکستان ‘‘نے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ چوہدری شہزاد احمدکے ساتھ صرف 10سے 15افراد تھے اور جس جگہ پر ہم نے کھودائی کی ہے صرف ایک جگہ پر ایک سریا کم پایا گیا تھا سیمنٹ ،بجری، ریت،اینٹیں، سریا معیار کے مطابق تھا تمام کام معیار کے مطابق تھا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے گورنمنٹ کی طرف سے ٹھیکیدار حاجی محمد اسماعیل کو کسی قسم کی کوئی رقم جاری نہیں کی مقامی پریس کلب کے عہدیداروں نے ٹھیکیدارحاجی محمد اسماعیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں تمام کام معیار کے مطابق کر رہا ہوں شکایت کرنے والے مجھ پر جھوٹے الزام لگاکر بلیک میل کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد نمائندہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘نے آر ای نیس پاک کے XENعامربٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدارحاجی محمد اسماعیل معیار کے مطابق کام کر رہے ہیں ان کے کام کو چیک کرنے کیلئے پہنچ گئے چوہدری سعید احمد نے کہا کہ غیرمعیاری شکایت کرنے کے کوئی حقائق سامنے نہیں آئے یہ کوئی شہزاد احمد اور ٹھیکیدارحاجی محمد اسماعیل کا ذاتی معاملہ ہو سکتا ہے۔