لیسکو کا میٹر ریڈر دوران ڈیوٹی دل کا دورہء پڑنے سے جاں بحق
لاہور(کامرس رپورٹر) امر سدھو سب ڈویژن لیسکو کا میٹر ریڈر دورانِ ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ امر سدھو سب ڈویژن لیسکوکا میٹر ریڈر ندیم قیصر میٹروں کی ریڈنگ نوٹ کر کے دفتر آیاکہ اچانک اس دوران اس کو دل کا دورا پڑا جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی اسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی متوفی تین بچوں کا باپ تھا ۔