انتہا پسندی قومی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،سعدیہ سہیل

انتہا پسندی قومی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے قلعہ گجرسنگھ پولیس لائن واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا سب اچھا کا ورد درست نہیں ملک میں افراتفری کا عالم ہے کسی کی جان محفوظ نہیں انتہا پسندی اور عسکریت پسندی ملک بھر کے شہریوں اور قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں   لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے کارکنوں سے گفتگو کرے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن) عوام کو لوٹنے کے معاملے میں متحد ہیں دونوں پارٹیوں نے مک مکا کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے غریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت تنگ آ چکی ہے مسلم لیگ( ن )نے انہیں ریلیف دینے والا کوئی کام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا   حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں دہشت گردی، بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔