موجودہ حکومت ناکام ہوگئی، اگلے وزیراعظم عمران خان ہونگے، میاں جاوید علی

موجودہ حکومت ناکام ہوگئی، اگلے وزیراعظم عمران خان ہونگے، میاں جاوید علی

  



 لاہور(انٹرویو،میاں اشفاق انجم،تصاویر ایوب بشیر)موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی صفر رہی ہے، رشتے داروں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ،حکمران وی وی آئی پی کلچر اور کرپشن کے خاتمے میں بُری طرح ناکام رہے ہیں (ن)لیگ کا حال پیپلز پارٹی سے بھی بد تر ہونے والا ہے مستقبل تحریک انصاف کا ہے ایک ہزار فیصد یقین ہے عمران خان اگلے وزیر اعظم ہوں گے ،کے پی کے کو مثال بنا کر دکھائیں گے،دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما صدر پنجاب پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن آف پاکستان میاں جاوید نے روزنامہ پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ،میاں جاوید نے کہا (کے پی کے)میں تحریک انصاف کی حکومت نے پولیس کلچر تبدیل کر دیا ہے ،صحت اور تعلیم کے لیے جامعہ منصوبے تشکیل دئیے گئے ہیں ،عمران خان نے خود مثال بنتے ہوئے وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے مئی میں کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا وعدہ پورا کر دیں گے میاں جاوید نے کہا کہ نومبر میں پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کریں گے جون میں انٹرا پارٹی الیکشن بھی جمہوری جماعت ہونے کا عملی ثبوت ہے(ن)لیگ خاندانی اجارہ داری کا دوسرا نام ہے ،میاں جاوید علی نے کہا دو سال میں جو حکومت دو درجن ادارو ں کے سربراہ نہ لگا سکی اس حکومت کا اللہ ہی حافظ ہے میاں جاوید علی نے کہامیاں بردران کا ہدف عوام نہیں بلکہ کاروبار ہے جسے وہ اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں عمران خان عوام کی قسمت بدلنے آ رہا ہے اورتحریک انصاف ہی نیا پاکستان دے گی انہوں نے کہا اس وقت(ن)لیگ کی حکومت ہچکولے کھا رہی ہے لیکن ہم حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے عمران خان کی قیادت میں پورا ملک بیدار ہے اور ہم سبز انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف ملے گا ان کے مسائل حل ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1