دہشتگردی کے خلافہراول دستے کا کردار اد کرتے رہیں گے،ثروت قادری

دہشتگردی کے خلافہراول دستے کا کردار اد کرتے رہیں گے،ثروت قادری

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آواز حق بلند کرنا ہمارا جرم ہے تو یہ جرم ہم بار بار کریں گے ،لبیک یارسول اللہ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلافہراول دستے کا کردار اد کرتے رہیں گے،جھوٹے مقدمات قید وبند کی صعوبتیں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتیں،اپنے شہید قائدین کے نیک مشن کی تکمیل کیلئے ہر رکاوٹ کاسامناکریں گے ، پنجاب کے صوبائی رہنما محمدزاہد حبیب قادری ودیگر عہدیداروں کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں     ،ریاستی ظلم وجبر سے اہلسنّت کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا اسلام کی سربلندی اور ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ،ہماری پر امن پالیسی اور حب الوطنی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے ،عوام اہلسنّت سڑکوں پر نکل آئے تو ظلم وجبر کرنے والے ان کے غضب سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت پر علماء کرام کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حق کی راہ میں تکالیف و مشکلات آیا کرتی ہیں اہل حق کا یہ شیوہ رہا ہے کہ ہر مشکل کا سامنا کرتے ہوئے ہمیشہ حق کی بلند کرتے ہیں ،جھوٹے مقدمات ہماری منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ،علماء کرام ملک میں جاری دہشتگردی کے خلافقوم میں شعور اجاگر کریں ،

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...