محکمہ ریونیو کے افسران و اہلکار بھی زخمیوں کو ہسپتال پہنچاتے رہے

محکمہ ریونیو کے افسران و اہلکار بھی زخمیوں کو ہسپتال پہنچاتے رہے

  



 لاہور(اپنے نمائندے سے)پولیس سول لائن بم دھماکے کے بعد زخمیوں کی طبی امداد کیلئے محکمہ ریونیو کی تمام مشینری حرکت میں آگئی ،ڈی سی او ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرز،اسسٹنٹ کمشنر ز،تحصیلدار،ریونیو آفیسر ز سمیت ریونیو سٹاف کی کثیر تعداد ہسپتالوں میں خون کے عطیات اور زخمیوں کی تیمارداری میں جت گئی ،مزید معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز پولیس لائن میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 35سے زائد زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ،بم دھماکے کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی محکمہ ریونیو میں چلنے والی تمام میٹنگ ترک کر دی گئیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو عرفان نواز میمن ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر جنرل اسفند یار بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم ،اے سی کینٹ راو افتخار،ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیا ت طارق زمان ،امین اکبر چوپڑا پر مشتمل افسران کی کثیر تعداد فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی جہاں محکمہ ریونیو کے افسران ایمبو لینس کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی گاڑیوں میں زخمیوں کو ہسپتال پہنچاتے رہے اس کے علاوہ تحصیلدار سٹی شیخ وسیم احمد ،تحصیلدار ماڈل ٹاؤن عزیز میر ،تحصیلدار شالیمار حافظ عمران او ر تحصیلدار کینٹ رانا امجد سمیت ریونیو افسران ندیم بٹ ،شوکت ورک ،حسیب احمد ،راشد بھنڈر ،نوید عالم ،آفتاب احمد خان اور قانگو پٹواریوں کی کثیر تعداد موقع پر پہنچی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...