سمگلنگ میں آنے والی تمام اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کم کی جائے ، ناصر حمید خاں

سمگلنگ میں آنے والی تمام اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کم کی جائے ، ناصر حمید خاں

  



 لاہور(پ ر)ممبرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے کہا ہے کہ سمگلنگ میں آنے والی اشیاء کی کسٹم ڈیوٹی کم کرکے تاجروں کو دیانتداری سے کام کرنے کے مواقع فراہم کیئے جائیں سمگلنگ میں آنے والی تمام اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کم کی جائے تاکہ تاجرسمگلروں کا مقابلہ کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار ناصر حمید نے اینٹی سمگلنگ کانفرنس کے دور ان کیا جس میں چیئرمین اینٹی سمگلنگ خواجہ خاور رشید اور چیئرمین پاسپیڈا طارق محمود اور دیگر تاجروں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ اشیاء سمگلنگ کرنے والے تاجروں کو جرمانہ کیا جائے امپورٹر کی لیڈنگ کاسٹ 270ہے جبکہ سمگلرکی لیڈنگ کاسٹ 100روپے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک کارروائی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمگلنگ میں کسٹم کا عملہ بھی ملوث ہے اور اس سے پہلے ٹائر اور آٹو پارٹس و دیگر اشیاء کی سمگلنگ میں کسٹم کا عملہ شامل ہے ۔ جیسا کہ را میٹیریل میں 84افسران کے نام نامزد ہیں۔اسی لیے سمگلنگ کی روک تھام کی جائے ۔اور مارکیٹوں میں تاجروں کو تنگ نہ کیا جائے بلکہ پورٹس پر سختی کی جائے ۔پاکستان کے تمام تاجر پاکستان سے مخلص ہیں اگر تاجروں کو مزید تنگ کیا تو وہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ویلیوایشن میں روز بروز ہونے والی میٹنگ صرف سمگلرزکو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کی جارہی ہے۔  اور کسٹم ڈیوٹی بڑھا کر تاجروں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ جائز طریقے سے مال لینے کی بجائے سمگلرز سے منگوانے پر مجبور ہوجائیں یہ کسٹم کا بنایا ہوا اپنا جال ہے جس سے تاجروں کو بری طرح تنگ کیا جارہا ہے اگر حکومت خود ملوث نہیں تو سمگلنگ کی گئی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی 5فیصد کر دی جائے تو ہم یقین دلاتے ہیں کہ ایف بی آر کے ریونیو میں 500گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے تاجروں کی لیڈنگ کاسٹ 270جبکہ سمگلر کی کاسٹ100ہے ان حالات میں تاجروں کیلئے کام کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں چیزوں پرکسٹم ڈیوٹی بڑھا دی جاتی ہے اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لہذا کسٹم ڈیوٹی بڑھانے اور کسٹم کے دیگر کالے دھندے کو بندکیا جائے۔

مزید : کامرس