پانچ سال کے دوران پھلوں کی برآمدات میں170فیصد اضافہ

پانچ سال کے دوران پھلوں کی برآمدات میں170فیصد اضافہ

  



 اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ پانچ سال کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں170فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال2009ء کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات سے 162 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ پانچ سال بعد مالی سال2014ء کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 438 ملین ڈالر تک بڑھ گیا اس طرح پانچ سال کے مختصر عرصہ میں پھلوں کی ملکی برآمدات میں276 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پھلوں کی ملکی پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ نہ ہوسکنے کے باوجود ان کی برآمدا ت میں170 فیصد کا اضافہ خوش آئند ہے۔

مزید : کامرس


loading...