کارپٹس، رگز اور میٹس کی برآمدات میں دوملین ڈالرکی کمی

کارپٹس، رگز اور میٹس کی برآمدات میں دوملین ڈالرکی کمی

  



 اسلام آباد (اے پی پی) ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال2013-14 ء کے ماہ دسمبرکے مقابلہ میں رواں مالی سال2014-15ء کے ماہ دسمبر کے دوران کارپٹس، رگز اور میٹسکی ملکی برآمدات میں دوملین ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں دسمبر2013ء کے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی ملکی برآمدات کا حجم 68 ملین ڈالر تھا جو جاری مالی سال میں دسمبر2014ء میں کم ہوکر66 ملین ڈالر رہ گیا ہے۔ اس طرح دسمبر2013ء کے مقابلہ میں دسمبر2014ء کے دوران کارپٹس، رگزاور میٹس کی برآمدات میں دو ملین ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس