’’ای ایف یو لائف انشورنس‘‘کو گذشتہ سال کے دوران95 کروڑ10 لاکھ روپے کا منافع

’’ای ایف یو لائف انشورنس‘‘کو گذشتہ سال کے دوران95 کروڑ10 لاکھ روپے کا منافع

  



 اسلام آباد (اے پی پی) نجی شعبہ میں زندگی کے بیمہ کی خدمات فراہم کرنے والی بڑی کمپنی ’’ای ایف یو لائف انشورنس‘‘ نے 31دسمبر2014ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران95 کروڑ10 لاکھ روپے کا بعد ازٹیکس منافع کمایا ہے۔ کمپنی کے جاری اعلامیہ کے مطابق 14 فروری کو ہونے والے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کی منظوری دی گئی ہے  جس کے تحت سال 2014ء کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدن9.51 روپے رہی ہے۔ ای ایف یو لائٹ انشورنس پاکستان میں زندگی کے بیمہ کی خدمات فراہم کرنے والی نجی شعبہ کی ایک بڑی کمپنی ہے جس کا پیڈ اپ کیپٹل ایک ارب روپے ہے اور اس کے اثاثوں کی مالیت67 ارب روپے ہے۔

مزید : کامرس


loading...