ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی

ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی

  



 کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کیلئے دس مارچ تک کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال پندرہ سولہ کے بجٹ کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے تاجروں اور صنعتکاروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس اسٹرکچر اور دیگر امور پر تجاویز طلب کی ہیں۔ایف بی آر نے تجاویز ارسال کرنے کیلئے 10 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔

مزید : کامرس


loading...