لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور سٹاک مارکیٹ

  



 لاہور ( کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس0.12پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6072.87 پر بندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر95کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔14کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 16کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل12لاکھ 48ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کارپوریشن لمیٹڈکے4لاکھ8ہزا رحصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3لاکھ19 ہزار حصص جبکہ لوٹی کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے1لاکھ60ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ کوٹ اددو پاور کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.36روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماڑی پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت9.00روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...