تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  



 سنگاپور (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ یونان اور مالیاتی اداروں کے درمیان مذاکرات میں تعطل کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط سرگرمیاں ہیں۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مارچ میں ترسیل کیلئے اہم معاہدے27 سینٹ کے اضافے سے 53.05 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اپریل میں ترسیل کیلئے معاہدے 56 سینٹ کے اضافے سے 61.96 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔  ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یونان اور مالیاتی اداروں کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کیلئے مذاکرات میں تعطل کی صورتحال ہے جو گذشتہ روز بلا نتیجہ ختم ہوگئے تھے۔

مزید : کامرس