استحکام پاکستان کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد لانا ہوگا،صوفی مسعوداحمد صدیقی

استحکام پاکستان کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد لانا ہوگا،صوفی مسعوداحمد صدیقی

  



لاہور ( پ ر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب ، سفیر امن صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان اور دہشتگردی و فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ملک دشمن عناصر کی پہچان کرنا انتہائی ضروری ہے اوراپنی تمام تر معمولی رنجشوں اور غلط فہمیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے استحکام پاکستان کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگاملکی بقا کیلئے قومی ایکشن پلان کی تائید و حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار محفل نعت و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے افواج پاکستان سمیت دیگر اہم اداروں کے جوانوں کی شب و روز خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔   اب ہمیں ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا اور اپنے اردگرد کے ماحول پر خاصی نظر رکھنی ہوگی اور ملک سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے اپنے جوانوں کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے انہوں نے مزید کہاکہ اولیاء اللہ کے آستانے معاشرے میں امن و محبت کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں درحقیقت یہ آستانے روحانی شفاخانے ہیں جہاں سے زائرین اور متلاشیان حق کو صراط مستقیم کے عملی درس کے ساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دینے کا درس دیا جاتا ہے تقریب سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، پیر محمد راشد نقشبندی، پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی ، پیر حاجی افتخار نقشبندی، پیر سید احمد ندیم شاہ اور پیر الیا س قادری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ملکی استحکام کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے پر زور دیا نشست کے اختتام پر ملکی سلامتی و آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور میجر شبیر شریف شہید ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ محترمہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی و اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...