محکمہ خواندگی کے سینئر افسران نے سکولوں کے دورے کئے،معیار تعلیم چیک کیا
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر پرویز احمد خان کی ہدایت پر محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے لاہور میں قائم غیر رسمی سکولوں میں معیارِ تعلیم ، نئے داخلوں اور اساتذہ کی استعداد کار کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ خواندگی کے سینئر افسران محمد اکرم جان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عثمان اور دیگر نے محکمانہ سکولوں کے دورے کئے۔ افسران نے اس ضمن میں سیکرٹری لٹریسی کو اپنی وزٹ رپورٹس پیش کر دی ہیں جن کی روشنی میں تدریسی سٹاف کیلئے کپیسٹی بلڈنگ کے حوالے سے مزید تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کو ممکن بنایا جائے گا۔