ڈاکٹر مجاہد کامران کی پولیس لائنز کے باہر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز کے باہر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انہیں شکست دیں گے۔ انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔